ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے دمشق میں عرب ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں تہران کی جانب سے دمشق کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین نے بیانات جاری کر کے شام کے خلاف امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیوں کی مذمت کی ہے لیکن عرب ممالک نے ابھی تک اس سلسلے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد شام کی حکومت اور قوم پر دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک مشکلات اور مسائل کا شکار ہوتے ہیں اور شام کی حکومت اور قوم کو امید تھی کہ عرب سربراہ مغرب کی پابندیوں کے سلسلے میں ان کی حمایت اور ان کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا اعلان کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز